دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف ایس ٹی پی خواتین کی بھوک ہڑتال

حیدر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں حکومت مخالف نعرے، آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ.

حیدرآباد: ایس ٹی پی کی ذیلی تنظیم ناری تحریک کی جانب سے بلدیاتی نظام کیخلاف بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔ فوٹو ؛ شاہد علی / ایکسپریس

سندھ میں نافذ کیے جانیوالے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں خواتین نے بھوک ہڑتال کرکے آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے تحت نسیم نگرچوک پر لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں 29 ویں روز پارٹی کی ذیلی تنظیم ترقی پسند ناری تحریک کی خواتین کارکنوں نے صدر حاکم زادی تھیبو، سکینہ مستوئی اور فریدہ سہتو کی قیادت میں بھوک ہڑتال کی، بھوک ہڑتال میںایس ٹی پی کے مرکزی رہنما مظفرکلہوڑو، غلام محمد رند سمیت دیگر کارکنان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خواتین نے بلدیاتی نظام اور پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف شدید لگائے، بھوک ہڑتالی خواتین نے کہا کہ سندھ میں نافذ کیے جانیوالا دہرا بلدیاتی نظام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ دوسری جانب ٹنڈو محمد خان میں میں ترقی پسندناری تحریک کی جانب سے بلدیاتی نظام کیخلاف اسٹیشن روڈ پر بھوک ہڑتال کی گئی، اس دوران بھوک ہڑتالی پر بیٹھی خواتین نے بلدیاتی نظام کیخلاف شدید نعرے لگائے اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story