کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں گھر پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق 3 افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 06, 2016
فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس، فوٹو؛فائل

بلوچ کالونی میں گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر پر فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں