عبداللہ باباکے مزارکودھماکے سے اڑانے کاواقعہ قابل مذمت ہے

دہشت گردفرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں،ابولخیرمحمدزبیر


Numainda Express November 05, 2012
حیدرآبادمیں جرائم کی وارداتوں میںمسلسل اضافہ ہو رہا،نوٹس لیاجائے،ناظم آرائیں ۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پشاورمیں عبداللہ باباالمعروف پھندوباباکے مزارکودھماکاخیزمادے سے اڑانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد اولیا اللہ کے مزارات پر حملے کر کے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں۔

عوام اپنے مثالی اتحادواتفاق سے دہشت گردوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملادیں۔ بیان میں انھوںنے دہشتگردوںکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں کبھی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازشیں کرتی ہیں تو کبھی لسانی و نسلی بنیادوں پرمسلم قومیت کوتقسیم کرنے کیلیے لسانی و نسلی فسادات کرائے جاتے ہیں، اولیا اللہ کے مزارات پرحملوں کے واقعات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں تاکہ مسلمانوں کو فرقہ وارنہ فسادات میں الجھا کر ملک میںخانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جاسکے۔ انکاکہناتھاکہ جب تک ملک میںبلیک واٹرکے دہشتگردآزادی سے گھوم رہے ہیں۔

اس وقت تک پوراملک میدان جنگ بنا رہیگا،ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بلیک واٹرکے 3000 سے زائددہشتگردوںکو فوری طور پر ملک بدرکرنیکی اشد ضرورت ہے۔ جے یو پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں نے حیدرآبادمیں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پرشدیدتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی چشم پوشی کی وجہ سے شہر میں جرائم کی وارداتوں میںمسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ٹارگیٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں نوٹس لیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں