پولیس اوردیہاتیوں میں جھڑپاہلکارسمیت 2 افراد ہلاک14زخمی
ڈاکوئوںکی اطلاع پرچھاپہ مارا،دیہاتیوںنے فائرنگ کردی،ایس ایچ اوصادق درس
KARACHI:
میرپورخاص میں پولیس کی گائوں پرچڑھائی اور فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکارسمیت دو افرادجاں بحق اوربچوںسمیت چودہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تعلقہ سندھڑی کے گائوں بشام بروہی میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گائوں پر چھاپہ مارا اس دوران گائوں والوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار اکبر شاہ اور خواتین و بچوں سمیت سولہ دیہاتی شدید زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے میرپورخاص اسپتال لایا گیا۔
جہاں پولیس اہلکار اکبر شاہ اور ایک دیہاتی دل مراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او تھانہ دلبر مہر صادق درس نے بتایا کہ ڈاکوئوں کی اطلاع پر پولیس نے گائوں پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی گائوں والوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے انکا ایک اہلکار شہید ہوا پھر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دوسری طرف گاوں والوں کا موقف ہے کہ علاقے کے بااثر شخص سے زمین کا تنازع چل رہا ہے اور پولیس نے اسکی ایما پر زمین خالی کرانے کے لیے گائوں پر حملہ کر کے دل مراد کو قتل اور خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو زخمی کرڈالا۔