جلیل الرحمن کا قتل حیدرآباد کا امن تباہ کرنیکی سازش ہے محمد شریف

صوبے میںایم کیوایم کے کارکنوںکی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذکرنیوالے اداروںکی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،زونل انچارج.

کوئی باطل قوت پیغام حق پرستی کی ترویج سے نہیں روک سکتی (بیان) متحدہ رہنماعامرخان ودیگرکی شبیراورغلام علی کے اہلخانہ سے تعزیت. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمدشریف واراکین زونل کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون سیکٹربی کے جوائنٹ انچارج وسابقہ سٹی ناظم حیدرآباد جلیل الرحمن کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جلیل الرحمن کا قتل حیدرآبادشہرکے امن کو تباہ کی گھنائونی سازش ہے اوراس سازش کے سامنے ایم کیوایم کے کارکنان دیوارہیں۔


اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ حیدرآبادسمیت سندھ بھرمیںایم کیوایم کے کارکنوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذکرنے والے اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قائدتحریک کی ہدایت پر عمل پیراں کارکنان ملک میں جاری دہشتگردی کیخلاف عملی جدوجہد کررہے ہیں۔انکاکہنا تھاکہ جلیل الرحمن کے قتل میںملوث باطل قوتیں یہ بات یاد رکھیں کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک الطاف حسین کا شہرہے اوراس شہرنے ماضی میںبھی حق پرستی کی شمع کوروشن رکھنے کیلیے بڑی قربانیان دی ہیں قربانی دی ہے اورآگے بھی وہ اس روایت کو برقرار رکھے گا۔ کوئی بھی باطل قوت ایم کیو ایم کو پیغام حق پرستی کی ترویج سے روک نہیں سکتی ۔

انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جلیل الرحمن کو اپنے جواررحمت میں جگہ اوران کے درجات کوبلندفرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطاکرے۔ (آمین )علاوہ ازیں متحدہ کے رکن رابطہ کمیٹی سید شاکرعلی اور مرکزی رہنما عامر خان نے ایم کیوایم کے دیگر ذمے داران کے ہمراہ حیدرآباد میں گذشتہ روز مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے بوہری برادری کے افراد شبیر علی اور غلام علی مرتضی کے گھر جا کر انکے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔
Load Next Story