مکان کی چھت گرنے سے 4سالہ بچی ہلاک6 افراد زخمی

زخمی ہونے والوں میں 4بچے بھی شامل، پیپلزمیڈیکل کالج اسپتال منتقل


Numainda Express November 05, 2012
زخمی ہونے والوں میں 4بچے بھی شامل، پیپلزمیڈیکل کالج اسپتال منتقل

نوابشاہ محمدی ٹائون میں گھر کی چھت گرنے سے 4سالہ بچی ہلاک 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے مضافاتی علاقے محمدی ٹائون میں محنت کش شیرزمان بھٹی کے گھرکی چھت گرنے کے نتیجے میں شیرزمان کی 4 سالہ بچی فضا ہلاک، شیر زمان، اس کی بیوی زرینہ اور دیگر 4 بچے، 6 سالہ نیمو، 5 سالہ ثنا، 2 سالہ فیضان علی اور 3 سالہ شیراز زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ داخل کرادیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں