سلمان خان کا بھائی سہیل خان اور اداکار ہما قریشی کے تعلقات کی خبروں پر ناراضی کا اظہار

سہیل اورہما قریشی کی خبروں کے بعد سلمان خان نے اداکارہ کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔


ویب ڈیسک February 06, 2016
سہیل اورہما قریشی کی خبروں کے بعد سلمان خان نے اداکارہ کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے اداکارہ ہما قریشی کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائیکہ اروڑہ خان کے درمیان علیحدگی کے فیصلے کی خبروں کی بازگشت تھمی ہی نہیں تھی کہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کے معاشقے کی خبروں نے سلو میاں کو پریشان کردیا ہے جس کے باعث انہوں نے اداکارہ ہما قریشی سے دوری اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اسی لیے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تقریب کے بعد سے ہی دبنگ خان نے سہیل خان کی قریبی دوست ہما قریشی کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھائی کو بھی اداکارہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی نے سلمان کے غصے پر سہیل خان سے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بڑا بھائی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان میں علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں