خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 3 فیصد کمی

امریکی آئل31،یورپی برانڈ34اورعرب کروڈکے نرخ30ڈالر کے آس پاس بند


AFP February 07, 2016
برینٹ کے نرخ ایک ہفتے میں 5 فیصد کم ہوئے جبکہ اوپیک تیل کی قیمت 28.63 سے بڑھ کر 29.90 ڈالر فی بیرل پرآگئی۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 3 فیصد کمی ہوئی۔

نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ میں ترسیل کے لیے نرخ 30.89ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جو ایک ہفتے قبل کی قیمت سے 2 فیصد کم ہیں جبکہ لندن انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی اپریل میں فراہمی کے لیے قیمت 34.06 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

اس طرح برینٹ کے نرخ ایک ہفتے میں 5 فیصد کم ہوئے جبکہ اوپیک تیل کی قیمت 28.63 سے بڑھ کر 29.90 ڈالر فی بیرل پرآگئی، گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے لیے روس اوپیک اجلاس سے متعلق قیاس آرائیاں مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا باعث بنیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے بنیادی اشاریے انتہائی منفی ہیں، مارکیٹ کو اٹھانے کے لیے کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |