سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
چاندی کی تولہ قیمت645 اور 10 گرام 552.85روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی قیمت 15 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
لاہور:
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ عالمی نرخ میں اضافہ بتائی جاتی ہے، 2 روز میں سونے کی مقامی قیمتیں 550 روپے تک بڑھ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت 1147 ڈالر تھی جو جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر بڑھ کر 1174 ڈالرفی اونس ہوگئی، پاکستان میں جمعہ کو عام تعطیل کے باعث مارکیٹ بند رہی تاہم ہفتہ کو ریٹ جاری کیے گئے جس کے مطابق سونے کی تولہ قیمت 46 ہزار 650 روپے ہو گئی جبکہ 10گرام نرخ 39ہزار985 روپے رہے، جمعرات کو سونے کی تولہ قیمت 46ہزار 100اور 10 گرام 39 ہزار 514 روپے رہی تھی۔
اس طرح سونے کی عالمی قیمت 27 ڈالر فی اونس بڑھی جبکہ تولہ قیمت میں550 روپے اور 10گرام میں471 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سونے کے برعکس چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، چاندی کی تولہ قیمت645 اور 10 گرام 552.85روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی قیمت 15 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔