ملالہ کی والدہ تورپکئی نے بھی تعلیم کے لیے اسکول جانا شروع کردیا

ملالہ مجھے ہوم ورک کرنےکے لئے کہتی ہے اور جب میرے نمبرکم آتے ہیں تومجھے مزید سخت محنت کی نصیحت کرتی ہے، تور پکئی


INP February 07, 2016
تورپکئی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ44 سال کی عمرمیں اسکول جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی والدہ تورپکئی نے بھی اپنی بیٹی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملالہ کی والدہ تورپکئی نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ملالہ مجھے ہوم ورک کرنےکے لئے کہتی ہے اور جب میرے نمبرکم آتے ہیں تومجھے مزیدسخت محنت کی نصیحت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتی تھیں لیکن جب وہ چھوٹی تھیں تووہ اپنے کپڑوں پرسیاہی گرالیا کرتی تھی تاکہ ایسا محسوس ہوکہ وہ اسکول میں ہیں کیونکہ پاکستان میں بہت ساری لڑکیاں گاؤں میں ایساہی کرتی ہیں۔

تورپکئی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ44 سال کی عمرمیں اسکول جارہی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کی شکر گزار ہیں کیونکہ وہ انگلش کے ساتھ ساتھ پڑھنااورلکھنا بھی سیکھ رہی ہیں جو وہ گاؤں میں کبھی نہیں سیکھ سکتی تھیں۔ ملالہ نے مجھے کہا کہ آپ ذہین ہیں اس لیے آپ کو اسکول ضرور جانا چاہیے جبکہ میں نے کہا کہ میں یہ نہیں کرسکوں گی لیکن اس نے مجھے قائل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں