پی بی اے نے ’’اپنا‘‘ چینل کی رکنیت منسوخ کردی
سرفراز شاہ دیے گئے شو کاز نوٹس میں سنگین الزامات کی وضاحت سے قاصر رہے
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریٹر کا اجلاس4 نومبر کو پی بی اے سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں ''اپنا'' چینل کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔
ایک کے مقابلے میں13 ووٹوں سے عمل میں آنے والی یہ منسوخی ایسوسی ایشن کے آرٹیکلزکی کلاز 47(G) کے تفویض کردہ اختیارات کے مطابق ہے، اس کے نتیجے میں اپنا چینل کے نمائندے سرفراز شاہ فوری طور پر پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزسے فوری طور پر ہٹادیے گئے ہیں۔
اجلاس میں بورڈ کے جن ممبران نے شرکت کی ان میں کے ٹی این کے محمد اسلم قاضی، ڈان نیوز کے مسعود شکیل حسین، آج ٹی وی کے ارشد اے زبیری، ٹی وی ون کے طاہر اے خان، ہم ٹی وی کی درید قریشی،جیو ٹی وی کے ظہیر الدین خان، ایکسپریس نیوز کے سلطان علی لاکھانی، سی این بی سی کے سلیم عادل، اے آر وائی کے حاجی محمد اقبال اور جرجیس سیجا، پی ٹی وی کے کامران وجیہہ، دھوم ٹی وی کے مقصود حسن، ایف ایم107 کے شیر اسفند یار خان اور مہدی رضا، ایف ایم91کی شازیہ امین اور ایف ایم 89 کے عبید الرحمن شامل ہیں، سرفراز شاہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، وہ نوٹس میں مذکور سنگین الزامات کی وضاحت سے قاصر رہے، اجلاس میں بورڈ نے پی بی اے اکاؤنٹس کے آڈٹ میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا، ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں ارنیسٹ اینڈ ینگ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو فارنزک آڈٹ کی ذمے داری سونپی ہے جس نے فوری کام شروع کر دیا ہے، اس کی تکمیل پر ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ طلب کی جائیگی جس میں اکاؤنٹس کے علاوہ الیکشن ڈائریکٹرزکی منظوری بھی دی جائیگی۔