ٹھٹھہ کے قریب ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک February 07, 2016
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو کراچی کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: فائل

کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پزیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران راستے میں ہی 7 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |