اسلام آباد ایئرپورٹ پر چند گھنٹے کے دوران بیرون ملک 29 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش

14 کلو ہیروئن سعودی عرب، 10 کلو ہیروئن ترکی جب کہ 5 کلو گرام ہیروئن دوحا اسمگل کی جارہی تھی، اے ایس ایف ذرائع


ویب ڈیسک February 07, 2016
گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے فوٹو: فائل

بے نظیر انٹر نیشل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے چند گھنٹوں کے دوران بیرون ملک 29 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والی نجی ایئرلائن کی مختلف پروازوں سے 4 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ 14 کلو ہیروئن سعودی عرب، 10 کلو ہیروئن ترکی جب کہ 5 کلو گرام ہیروئن دوحا اسمگل کی جارہی تھی۔

اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 25 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ چاروں ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |