قہقہوں سے بھرپور ’’مسٹر موم ‘‘ آج ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائیگا

’’ مسٹر موم ‘‘ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے ایک روایتی گھریلو عورت کا کردار ادا کیا ہے


Express Report November 05, 2012
فوٹو : ایکسپریس

قہقہوں سے بھرپور سٹِ کام '' مسٹر موم '' ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے ایک روایتی گھریلو عورت کا کردار ادا کیا ہے ۔

یعنی یہ شخص گھر کی صفائی ستھرائی کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیکھ بھال اور انھیںصبح اٹھا کر اسکول بھیجنے کی ذمے داری بھی اٹھاتا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ پڑوسیوں سے گپیں لڑانے میں بھی اسے خاصا کمال حاصل ہے ۔ اسٹوڈیو63 کی اس پروڈکشن کو دانش نواز نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ 20 اقساط پر مبنی20منٹ کے دورانیے کا یہ کھیل ہر سوموار کی رات ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا ۔ اسے کشف اکرم نے تحریر کیا ہے ۔ نمایاں اداکاروں میں دانش نواز ، عظمیٰ حسن ، کرن تنویر اور عرفان اصغر شامل ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں