کینسر کو ہرانے والے یوراج ابتدائی بھارتی اسکواڈ میں شامل

دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پیٹرسن کو لفٹ نہ کرائی

دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پیٹرسن کو لفٹ نہ کرائی۔ فوٹو ای ایف پی

آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے کئی ممالک نے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کر دیا،کینسر کو ہرانے والے یوراج سنگھ بھارتی سلیکٹرز کی نظرکرم پانے میںکامیاب رہے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کو لفٹ نہ کرائی، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے بھی30،30 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام ورلڈ ٹی20 چیمپئن شپ18 ستمبر سے7 اکتوبر تک سری لنکا میں منعقد ہوگی، پاکستان تو15رکنی فائنل اسکواڈ کا انتخاب بھی کر چکا جبکہ دیگر اقوام ابتدائی پلیئرز کا اعلان کر رہی ہیں، بھارت نے 30 کھلاڑیوں میں یوراج سنگھ کو بھی شامل کرلیا، ٹیم کو گذشتہ برس50 اوورز کی کرکٹ کا چیمپئن بنوانے والے اسٹار بیٹسمین کینسر کو شکست دینے کے بعد کھیل میں واپس آئے ہیں۔انھوں نے نومبر سے کسی میچ میں حصہ نہیں لیا اور اب ڈومیسٹک مقابلوں کے ذریعے فارم میں آنے کی کوشش کریں گے۔

اعلان شدہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر،ویرت کوہلی، روہت شرما،سریش رائنا، ایشون، اوجھا، اومیش یادیو، اشوک ڈینڈا،راہنے، منوج تیواری،راہول شرما، ونے کمار، ظہیر خان،روبن اتھاپا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان،مندیپ سنگھ، پیوش چاولہ، رویندرا جڈیجا، شیکھر دھون، رائیدو، ہربھجن سنگھ، مناف پٹیل، نیمان اوجھا، کارتھک، پراوین کمار اور بالاجی شامل ہیں۔ دوسری جانب ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کیون پیٹرسن کی پیشکش انگلش سلیکٹرز کو متاثر نہ کر سکی۔


انھوں نے جارحانہ انداز سے کھیلنے والے بیٹسمین کو لفٹ نہ کراتے ہوئے دفاعی چیمپئن کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، منتخب کھلاڑیوں میں براڈ (کپتان) اینڈرسن، بیئراسٹو، گیراتھ بیٹی، ای ین بیل، بوپارا، بورتھ وک، بریسنن، برگس، بٹلر، الیسٹر کک، اسٹیون کرافٹ، اسٹیون ڈیوس ، ڈیرن بیچ، فن، ایلکس ہالز،کیسویٹر، لمب،میکر، مورگن، اونینز، سمت پٹیل، میٹ پرائر،جوئے روٹ، اسٹوکس، سوان، جیمز ٹیلر، ٹریڈویل، ووکس اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔آسٹریلیا نے پیسر جیمز پیٹنسن اور آف اسپنر ناتھن لیون کو منتخب پلیئرز کی فہرست میں جگہ نہ دی۔

انٹرنیشنل ڈیبیو کے منتظر آل رائونڈر گلین میکسویل اور بیٹسمین روب کیونے کے ساتھ ابتدائی اسکواڈ میں جارج بیلی، ٹریوس برٹ، کرسٹیان، کمنز، ڈوہرٹی، جیمز فوکنر، فنچ،ہیرس، ہلفنہاس، بریڈ ہوگ،ڈیوڈ ہسی، مائیکل ہسی، جانسن، لوگلین، مچل مارش، شان مارش،میک ڈونلڈ، کلنٹ میک کے، نینس، اوکیفے، ٹم پین، اسٹیون اسمتھ، اسٹارک، ووگس،ویڈ، وارنر، واٹسن اور وائٹ موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کا 30 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، روز ٹیلر (کپتان) بیٹس، بولٹ، بریسویل، بروم، برائونلی، گرینڈہوم، ایلس، فلائن، فرینکلن، گپٹل، رونیل ہیرا، انورا کچن، لیتھم، برینڈن میک کولم، ناتھن میک کولم، میک گلیشن، اینڈی میک کے، ملز، ایڈم ملنی، نیتھولا، نکول، اورم، سائوتھی، ویٹوری، ویگنر، واٹلنگ، کین ولیمسن، ووڈکاک اور جارج وارکر۔

بنگلہ دیش کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں تمیم،امرالقیس، جنید صدیقی، ظہور الاسلام، انعام الحق، اشرفل، شکیب، کپالی،شوواگاٹا ہوم، مومن الحق، رقیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمود اﷲ، نعیم اسلام، ناصر، شبیر، عبدالرزاق، انعام الحق، الیاس،شوہاگ غازی، مشرفی، فرہاد، شفیع، نظم الحسین، ضیا الرحمان، ابولحسن، شہادت حسین، قاضی قمر الاسلام، محمد الامین اور علائوالدین بابو کو رکھا گیا ہے۔
Load Next Story