نوشہرہ میں پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی 3 ملزم گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت محمد نعیم ، انور حسین بابک اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک February 07, 2016
لزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، پولیس حکام : فوٹو : فائل

پولیس نے جی ٹی رود پر سرچ آپریشن کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے 3 ملزمان کو حراست مین لےلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں حکیم آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے گاڑی میں سوار تینوں افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت محمد نعیم ، انورحسین بابک اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کا تعلق بونیر سے ہے، ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔