طالبان نے افغانستان کے شہر سنگین پر قبضہ کرلیاغیرملکی خبر رساں ایجنسی

طالبان سنگین شہر پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ماہ سے لڑرہے ہیں اور اس لڑائی میں کئی برطانوی فوجی بھی مارے گئے۔


ویب ڈیسک February 07, 2016
فوج سنگین میں طالبان کا مقابلہ کررہی ہے ، افغان حکومت فوٹو: فائل

PESHAWAR: طالبان نے افغانستان کے اہم ضلع اور شہر سنگین پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سرکاری افواج اب بھی شہر کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور جنگجوؤں کا مقابلہ کررہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فوج کے ایک اہم کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پورا شہر طالبان کے قبضے میں چلاگیا ہےجب کہ افغان فوجیوں کے قبضے میں صرف چند مربع کلومیٹر کا علاقہ ہی رہ گیا ہے جس پربھی حملے کا خطرہ بڑھ گیا۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں متعدد فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ فوج سنگین شہر میں طالبان کا مقابلہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان سنگین پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ماہ سے لڑرہے ہیں اور اس لڑائی میں کئی برطانوی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔