ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں شادی کے باعث اختلافات تھے جنہیں دور نہیں کیا جاسکا۔


ویب ڈیسک February 07, 2016
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں شادی کے باعث اختلافات تھے جنہیں دور نہیں کیا جاسکا ،فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں اور دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں کئی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے ایک دوسر ے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جب کہ دونوں کے تعلق میں شادی اختلاف کا سبب بنی ہے کیوں کہ کرکٹر ویرات کوہلی شادی میں جلدی چاہتے تھے جس کے برخلاف انوشکا شرما جلد شادی کی حامی نہیں تھیں اوریہی وجہ ان کی دوری کا سبب بنی۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما سے تعلق ختم ہونے پر''بریک سیلفی'' پوسٹ کی لیکن نہ جانے انہیں کیا سوجھی انہوں نے اسے فوراً اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم''سلطان'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔