چین سے خریدے گئے پاکستان ریلوے کے 10 انجن خراب

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک February 07, 2016
ریلوے حکام نے 2 سال قبل چینی کمپنی سے 58 انجن خریدے تھے۔ فوٹو:فائل

چین سے خریدے گئے 58 میں سے 10 انجن خراب ہوگئے جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے 2 سال قبل چینی کمپنی سے 23 کروڑ روپے فی کس کے حساب سے 58 انجن خریدے تھے جس میں سے 10 انجنوں کی پلیٹیں ٹوٹ گئیں جب کہ کمپنی نے انجنوں کی 5 سال کی وارنٹی بھی دی تھی۔ ریلوے حکام نے تمام انجنوں کے ٹرائل کے بعد انہیں فٹ قراردیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ خراب ہونے والے انجنوں کی مرمت کے لئے کل چینی کمپنی کے انجینئرز لاہور پہنچیں گے۔

دوسری جانب وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجنوں کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قراردینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔