ہدایت کارفرحان اختراور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری میں قربتیں بڑھنے لگیں

اداکارہ ادیتی راؤنےفرحان اختر کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا جس کے بعد کئی افواہوں نے جنم لینا شروع کردیا۔


ویب ڈیسک February 07, 2016
اداکارہ ادیتی راؤنےفرحان اختر کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا جس کے بعد کئی افواہوں نے جنم لینا شروع کردیا۔ ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و اداکار فرحان اختر اور خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

بالی ووڈ اداکار فرحان اخترفلمی نگری میں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کے داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2001 میں ریلیزہونے والی فلم ''دل چاہتا ہے'' سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا اورکئی بلاک بسٹرفلمیں دیں یہی نہیں انہوں نے اسکرپٹ رائٹنگ، گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جب کہ گزشتہ دنوں انہوں نے اچانک ہی اہلیہ ادھونا سے 16 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا جس کے بعد اب انہیں فلم ''وزیر'' کی ساتھی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارفرحان اختر کی سابق اہلیہ اودھونا سے علیحدگی کے بعد ساتھی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا یہی نہیں گزشتہ روزاداکارہ نے ممبئی میں فرحان اخترکی فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے سنیما گھرکا بھی رخ کیا جہاں ان کے والد جاوید اختر، والدہ شبانہ اعظمی اوربہن زویا اختران کے ہمراہ تھیں جس کے بعد ایک بارپھران افواہوں میں تیزی آگئی ہے کہ فرحان اختر اور اودھونا کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے شاید ادیتی سے قربت ہی تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور ادیتی راؤ حیدری نے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم''وزیر'' میں مرکزی کردارادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔