بنگلور میں خونخوار تیندوے نے اسکول میں گُھس کر 6 افراد کو زخمی کردیا

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے 14 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اسے بے ہوش کرکے قابو کیا۔


ویب ڈیسک February 07, 2016
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے 14 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اسے بے ہوش کرکے قابو کیا، فائل: فوٹو

ISLAMABAD: شہر کے وائٹ فیلڈ علاقے میں واقع اسکول میں تیندوا گُھس آیا جس نے 6 افراد کو زخمی کردیا تاہم محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے 14 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اسے بے ہوش کرکے قابو کیا۔

صبح کے وقت وبگیور نامی اسکول میں خونخوار تیندوا گھس آیا جسے دیکھ کر چوکیدار نے خطرے کا الارم بجادیا اوراس کے بعد پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار وہاں پہنچ گئے۔ تیندوا پہلے اسکول کے برآمدے مییں بہنچا اور اس کے بعد دیوار پھلانگ کر سوئمنگ پول کے پاس جا چکا ۔

تیندوے نے سوئمنگ پول کے پاس موجود محکمہ جنگلات سے وابستہ ایک شخص پر اس وقت حملہ کیا جب وہ تیندوے کو دور بھگانے کوشش کررہا تھا اس دوران تیندوے نے مذکورہ شخص کا بازو اپنے جبڑوں میں دبا کراسے زخمی کردیا۔

14 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اسے نشہ آور انجکشن کے ذریعے بے ہوش کرکے قابو کیا تاہم اس دوران اس نے محکمہ جنگلات کے ایک اور اہلکار کی ٹانگ کو زخمی کردیا جب کہ ایک فوٹوگرافر کے ہاتھ پر اپنے دانت گاڑھ کر اسے بھی زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ اتوار ہونے کی وجہ سے اسکول بند تھا اور کوئی طالب علم درس گاہ میں موجود نہ تھا جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔