بھارتی کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور ثبوت 2014 میں مانچسٹر ٹیسٹ فکس ہونے کا انکشاف

دھونی کے اس فیصلے سے مجھے یقین ہوگیا کہ دھونی میچ فکس کرنے میں 100 فیصد ملوث تھے، سابق منیجر بھارتی ٹیم


ویب ڈیسک February 08, 2016
میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ پہلے بولنگ کریں گےلیکن مجھےاسوقت حیرت ہوئی جب دھونی نےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا، سنیل دیو. فوٹو: فائل

بھارت میں دیگر کھیلوں سمیت کرکٹ میں جوئے بازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس پر بار بار شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے لیکن اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے حکام بھی اپنے ملک میں کرکٹ میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر سنیل دیو نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ فکس تھا۔ یاد رہے کہ سنیل دیو نے جس میچ کا ذکر کیا ہے وہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ تھا، سنیل دیو اس وقت بھارتی ٹیم کے منیجر اور مہندرا سنگھ دھونی کپتان تھے۔

سنیل دیو کا کہنا تھا کہ موسم کی صورت صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹیم میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ پہلے بولنگ کریں گے لیکن مجھے اس وقت بہت حیرت ہوئی جب دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے مجھے ہی نہیں سابق برطانوی کرکٹر جیفری بائیکاٹ کو بھی شک میں مبتلا کردیا تھا۔ دھونی کے اس فیصلے سے مجھے یقین ہوگیا کہ دھونی میچ فکس کرنے میں 100 فیصد ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں