ملک کے کئی شہروں میں سی این جی ہڑتال جاری عوام پریشان

مالکان کے لائسنس منسوخ کردینگے، چیئرمین اوگرا، گیس سستی کیسے دیں، چیئرمین ایکشن کمیٹی


مالکان کے لائسنس منسوخ کردینگے، چیئرمین اوگرا، گیس سستی کیسے دیں، چیئرمین ایکشن کمیٹی. فوٹو: فائل

لاہور: سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی اسٹیشنز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب، کراچی سمیت سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں سی این جی نایاب ہوگئی، کئی مقامات پر مالکان نے ایک یونٹ کھول کر باقی تمام بند کر دیے جس کی وجہ سے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، مری میں مشتعل مظاہرین نے راولپنڈی روڈ کو قریباً 2گھنٹے تک بلاک کیے رکھا، سی این جی اسٹیشنزمیں توڑ پھوڑ کی جبکہ سٹیشن کوآگ لگانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی، ایبٹ آباد میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بند کیے گئے سی این جی اسٹیشن سیل کردیے جبکہ کئی کے این او سی منسوخ کر دیے گئے۔

فیصل آباد ریجن کے مالکان نے اعلان کیا ہے کہ 19 نومبر تک وہ اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔ چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ 19نومبر تک بند رہنے والے اسٹیشنز کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائینگے۔ اسکے بعد خلاف ورزی کے مرتکب اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کردیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں