بنگلہ دیش پریمیئر لیگ واجبات ادا کرنے کیلیے21 جولائی کی ڈیڈ لائن
ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہنے پرفرنچائززکے بینک اکائونٹ منجمد کرنے کی بھی دھمکی
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کیلیے 21 جولائی کی نئی ڈیڈ لائن دے دی، بی پی ایل کے چیئرمین غازی اشرف حسین نے واضح کیاکہ فرنچائزز کو پلیئرز کے واجبات کے ساتھ وہ رقم بھی دینے کو کہا ہے جو منتظمین کی جانب سے بورڈ نے پلیئرز کو ادا کی،اگر اس بار مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تو نادہندہ فرنچائز کا معاہدہ ختم کیا جاسکتا ہے۔
ادھر ٹیکس ڈپارٹمنٹ بھی فرنچائزز کیخلاف ایکشن میں آنے کو تیار ہے، نیشنل بورڈ آف ریونیو نے مقررہ ڈیڈ لائن تک ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہنے پر فرنچائزز کے بینک اکائونٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں بی پی ایل کی گورننگ کونسل سے تمام 6 فرنچائزز کی جانب سے کی جانیوالی ادائیگیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فرنچائزز پر واجب الادا ٹیکس ان کے منجمد اکائونٹس سے منہا کیا جائیگا۔
دوسری جانب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے چیف ایگزیکٹیو ٹم مے کا کہنا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیشی بورڈ اور فرنچائزز سے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی ادائیگیوں کی دستاویزات مہیا کرنے کو کہا جو ابھی تک ہمیں نہیں ملی ہیں، انھوں نے پھر کہا کہ بی پی ایل کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کو6 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں، مقامی کھلاڑیوں کے واجبات اس سے الگ ہیں۔