آئندہ برسوں میں برطانیہاسپین سمیت کئی ممالک ٹوٹ جائینگے

قبرص، بیلجیئم، چیک ریپبلک، فن لینڈ، جرمنی، نیدرلینڈ، پولینڈ، پرتگال اور سویڈن بھی تقسیم ہونگے


November 05, 2012

برطانوی جریدہ ''اکانومسٹ ''کے مطابق آئندہ برسوں میں کئی ممالک ٹوٹ جائیں گے۔

برطانیہ، سپین، قبرص، بیلجیئم، چیک ریپبلک، فن لینڈ، جرمنی، نیدر لینڈ، پولینڈ، پرتگال اور سویڈن تقسیم ہو جائیں گے جبکہ نئے ممالک سکاٹ لینڈ، کیٹا کونیا، باسک، ترکش ریپبلک آف جنوبی قبرص، فلینڈرز، ماراویا، ایلنڈ، سامی، باواریا ، فریسیا، اپرسیلسیا، میڈیرا، دی ایزورس اور اسکانیا ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کئی علیحدگی پسند تحریکیں اپنے عروج پر ہیں، یورپ کے کئی ممالک تقسیم کے مراحل میں ہیں۔

برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ، سپین سے کیٹا کونیا اور باسک، قبرص سے ترکش ریپبلک آف جنوبی قبرص، بیلجیم سے فلینڈرز، چیک ریپبلک سے ماراویا ، فن لینڈ سے ایلنڈ اور سامی، جرمنی سے باواریا، نیدرلینڈز سے فریسیا، پولینڈ سے اپر سیلسیا، پرتگال سے میڈیرا اور دی ایزورس جبکہ سویڈ ن سے سامی اور اسکانیا نئے ممالک معرض وجود میں آجائینگے۔ واضح رہے برطانیہ کی تقسیم اور اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر2014سے قبل ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے جس میں اسکاٹ لینڈ کے عوام فیصلہ کرینگے کہ وہ برطانیہ کیساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد ملک چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں