لکی مروت میں دکان کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت دین محمد اور شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے

دونوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

زندی اکبر خان میں دکان کے باہر دھماکے کے نتیجے میں دکان دار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں سے ملحقہ لکی مروت کے علاقے زندی اکبر خان میں ایک دکان دار اپنی دکان کھول رہا تھا کہ دکان کے پاس ہی موجود بارودی مواد پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں دکاندار سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت دین محمد اور شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story