کراچی میں 2016 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

34 ماہ کا اعجاز خان ولد شیر علی خان گڈاپ یوسی 7 کا رہائشی ہے


ویب ڈیسک February 08, 2016
بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے، والدین کا موقف فوٹو: فائل

MIANWALI: گڈاپ سے شہر میں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ کی یو سی 7 کے رہائشی 3 سالہ اعجاز خان ولد شیر علی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعجاز خان کے والدین کا کہنا ہےکہ بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اعجاز خان رواں سال پہلا بچہ ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں