کراچی میں 2016 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
34 ماہ کا اعجاز خان ولد شیر علی خان گڈاپ یوسی 7 کا رہائشی ہے
MIANWALI:
گڈاپ سے شہر میں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ کی یو سی 7 کے رہائشی 3 سالہ اعجاز خان ولد شیر علی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعجاز خان کے والدین کا کہنا ہےکہ بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اعجاز خان رواں سال پہلا بچہ ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔