یار محمدکے خلاف کارروائی قابل مذمت ہےشجاعت

عدلیہ پر اعتماد ہے، انشا اللہ جلد انصاف ملے گا، پارٹی مشکل وقت میں انکا ساتھ نہیں چھوڑیگی


INP November 05, 2012
چوہدری شجاعت، مشاہدحسین، مولانا عبدالغفور کی سیکریٹریٹ تھانے میں یار محمد رند سے ملاقات فوٹو: فائل

صدر مسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے۔

مفاہمت کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ن لیگ سے سیاسی اتحاد نہ ہونے کی بات کی تھی، ن لیگ سے ذاتی دشمنی نہیں، سردار یار محمد رند کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، انشا اللہ یار محمد کو جلدانصاف ملے گا۔ اتوار کو یہاں تھانہ سیکریٹریٹ میں چوہدری شجاعت حسین اورق لیگ کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین نے یار محمد رند سے ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ یار محمد کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، انشا اللہ جلد ان کو انصاف ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ یارمحمد مسلم لیگ(ق) کے سینئر نائب صدر ہیں۔

پارٹی مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑیگی۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست میں برداشت اور مفاہمت کو بڑھا کر ہی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،ن لیگ سے سیاسی اتحاد نہ ہونے کی بات کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی طور پر اب پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں۔ دریں اثنا جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی یار محمد رند سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری سے بلوچستان میں قبائلی رنجشیں فروغ پا سکتی ہیں۔ انھوں نے یارمحمد رند کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |