گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اپنے عہدے سے مستعفی
پیرصابر شاہ، ظفر اقبال جھگڑا اور سینیٹر صلاح الدین ترمزی میں سے کوئی ایک خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بن سکتا ہے، ذرائع
وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کا تحریری استعفٰی قبول کرتے ہوئے اسے منظوری کے لئے ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔
اسلام آباد میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنا تحریری استعرفیٰ پیش کردیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ قیادت نے انہیں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا تاہم مہتاب خان عباسی نے معذرت کرلی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ایوان صدر کو ارسال کردیا ہے جہاں استعفے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مہتاب عباسی کے مشورے کی روشنی میں خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کے لئے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ جس پر آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ کرلیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صابر شاہ، ظفر اقبال جھگڑا اور سینیٹر صلاح الدین ترمزی میں سے کوئی ایک خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مہتاب خان عباسی نے پارلیمانی سیاست میں دوبارہ قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو بحیثیت گورنر استعفیٰ دینے سے آگاہ کیا تھا تاہم انہوں نے مہتاب عباسی کو کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔