خود کش حملہ آور پنجاب کے 10 بڑے شہروں میں داخل ہو چکے

72 گھنٹوں میں اہم شخصیات سمیت قانوں نافذ کرنیوالے افسران کی ٹارگٹ کلنگ ہو سکتی ہے


Numainda Express November 05, 2012
72 گھنٹوں میں اہم شخصیات سمیت قانوں نافذ کرنیوالے افسران کی ٹارگٹ کلنگ ہو سکتی ہے فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایک وفاقی حساس ادارے نے حکومت پنجاب کو سورس رپورٹ کو بنیاد بنا کر خبر دار کیا ہے کہ بعض خود کش حملہ آور صوبے کے 10 بڑے شہروں میں داخل ہو چکے ہیں اور اگلے 72گھنٹوں میں اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت قانوں نافذ کرنے والے اعلی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کر سکتے ہیں ۔

ان کا ٹارگٹ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،سرگودھا، ڈی جی خان، وہاڑی، جھنگ، گوجرانوالہ، ملتان اور مظفر گڑھ ہوسکتے ہیں ، خود کش حملہ آور افغانی ہو سکتے ہیں جن کی عمریں17 سے 21 سال تک ہیں ،اس حوالہ سے پورے پنجاب میں اہم مقامات پر آنے والے افغانی باشندوں کی اسکریننگ کی جائے،مزکورہ رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو فول پروف سیکیورٹی اور دفاتر میں آنے والے ہر فرد کی اسکریننگ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |