وائٹ ہاؤس میں وائی فائی سگنلز میں رکاوٹ پر صدر اوباما برہم 

باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں وائی فائی کے سگنل میں خرابی پر اپنے اسٹاف پربرس پڑے۔


ویب ڈیسک February 08, 2016
باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں وائی فائی کے سگنل میں خرابی پر اپنے اسٹاف پربرس پڑے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: اگرچہ جدید ٹیکنالوجی میں یورپی اور امریکی چھائے ہوئے ہیں لیکن وائی فائی کے سگنلز ان کے لیے بھی کبھی کبھی بڑا مسئلہ بن جاتے ہیں لیکن اس سب سے بھی بڑھ کر یہ مسئلہ دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر کو پیش آیا جب باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں وائی فائی کے سگنل میں خرابی پر اپنے اسٹاف پربرس پڑے۔

صدراوباما کافی دنوں سے وائی فائی کے سگنل کی خرابی پر پریشان تھے اور برداشت کررہے تھے لیکن اب انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ راز سب کے سامنے کھول دیا کہ وائٹ ہاؤس میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف امریکی فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے (سپر بول) سے پہلے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وائی فائی سگنلز کے مسئلے کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے لیے وائی فائی کی سہولت میں بہتری کی کوشش کریں گے تاکہ انہیں اس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔