انوشکا نے فلم ’’سلطان‘‘ کے سیٹ پر دبنگ خان کو تھپڑ رسید کردیا

فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک February 08, 2016
فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو؛فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم ''سلطان'' کے ایک سین میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم''سلطان'' میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ زوروشور سے جاری تھی کہ اس دوران انوشکا شرما نے دبنگ خان کو زناٹے دار تھپڑ رسید کرکے سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں انوشکا نے دبنگ خان کو تھپڑ رسید کرنا تھا جسے دونوں اداکاروں نے حقیقی انداز میں فلما کر سب کو حیران کردیا ہے جس پر فلم ہدایتکار نے فلم کے اس منظر کو بھر پور ایکشن سین قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکارعلی عباس ظفر کی فلم''سلطان'' میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔