کوچ آسٹریلیاچیف سلیکٹر کمنٹری باکس میں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے قومی ٹیم کے اعلان میں تاخیر معمہ بن گئی
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے قومی ٹیم کے اعلان میں تاخیر معمہ بن گئی،ایک اطلاع یہ ملی کہ پاکستان نے آئی سی سی سے دو روز کی مہلت مانگ لی ہے۔
ٹیم کے کوچ وقاریونس اہل خانہ کے پاس آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں، چیف سلیکٹر ہارون رشید پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کی سربراہی کرنے کے ساتھ ریڈیو چینل پر کمنٹری بھی کر رہے ہیں، دریں اثنا لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ڈیڈلائن تو پیر کو ہی تھی جو گزر گئی، میری سلیکٹرز سے بات ہوئی، ٹیم بھی تیار ہے لیکن انھوں نے مزید ایک دو روزمانگے ہیں۔
میرے خیال میں مختصر وقت میں پاکستان سپرلیگ میں ایک آدھ پلیئر کیسے سامنے آجائے گا؟اس لیے اعلان کردیا جاتا تو بہتر تھا، دوسری جانب پی سی بی ذرائع میں یہ اطلاعات بھی گردش میں رہیں کہ اسکواڈ آئی سی سی کو بھجوایا جاچکا لیکن پی ایس ایل کو فی الحال بدمزگی سے بچانے کیلیے اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔