غیرملکی فوجیں شام میں مداخلت نہ کریں سیاسی حل نکالا جائے پوپ فرانسس

مجھے امید ہے کہ شامی مہاجرین کے انسانی وقار اور ان کی بقا کی خاطر ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،پوپ فرانسس


این این آئی February 09, 2016
مجھے امید ہے کہ شامی مہاجرین کے انسانی وقار اور ان کی بقا کی خاطر ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،پوپ فرانسس:فوٹو : فائل

مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برداری کے نام اپنی ایک اپیل میں شامی خانہ جنگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجیں شام میں مداخلت سے گریز کریں۔

جنگ سے تباہ حال شامی بحران کا سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ شام میں امن مذاکرات کی بحالی کو ممکن بنانے کیلیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں، پوپ فرانسس نے ان نہتے شامی مہاجرین کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا جو اپنا ملک چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہیں، پوپ فرانسس کا کہنا تھا مجھے امید ہے کہ شامی مہاجرین کے انسانی وقار اور ان کی بقا کی خاطر ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں