سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے دی گئی طلاق درست ہے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

اسکائپ،واٹس ایپ، فیس بک، ای میل، ایس ایم ایس، ٹیلی فون کال اور دیگرسوشل میڈیا ایپس سے دی گئی طلاق درست ہے، بھارتی علما

عدت کی مدت پوری ہونے کے بعد کوئی بھی عورت دوسری شادی کر سکتی ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فوٹو: فائل

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے قراردیاہے کہ اسکائپ، واٹس ایپ، فیس بک، ای میل، ایس ایم ایس، ٹیلی فون کال اور دیگرسوشل میڈیا ایپس کے ذریعے دی گئی طلاق درست ہے اور اس سے علیحدگی ہوجاتی ہے۔


بورڈ نے سپریم کورٹ کے ان ریمارکس پر اظہار ناپسندیدگی کیا جن میں مسلم خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کیلیے اسلامی قوانین کے مطالعے کی تجویز دی گئی تھی۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سینئر رکن اور ترجمان محمد عبدالراہل قریشی نے کہاکہ عدالتی حکم قانونی طورپر مناسب نہیں کیونکہ مسلم لا مذہب کا لازمی حصہ ہے۔ انھوں نے بتایاکہ عدت کی مدت پوری ہونے کے بعد وہ دوسری شادی کر سکتی ہے ، طلاق کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کر سکتی یا پھر اسے ایک کمرے میں لاک کر دیں ، ہمارے ججوں اور دیگر لوگوں کے ذہن میں غلط فہمی ہے۔
Load Next Story