پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے وزیراعظم

ملکہ میکسیما کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات


ویب ڈیسک February 09, 2016
ملکہ میکسیما کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات - فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے ملکہ میکسیما کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترقیاتی امورمیں مالی معاونت کےلئے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ملکہ میکسیما وزیراعظم نواز شریف اور صدرمملکت ممنون حسین کے علاوہ سرکاری اورنجی شعبوں کی ممتاز شخصیات سے بھی ملاقات کریں گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے ملکہ میکسیما سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ وزیراعظم نے ترقی کیلئے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کے جذبے کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قومی مالیاتی شمولیت کے لائحہ عمل کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو قومی مقصد کے طورپر ترجیح دے رہی ہے جب کہ حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا مجموعی معاشی ترقی پرمبنی ہے۔

دوسری جانب ملکہ میکسیما نے پاکستان کی معیشت کی ترقی کو سراہتے ہوئے پاکستان میں معاشی استحکام میں مدد دینے کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں