پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کرکےعوام کوریلیف کے بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک February 09, 2016
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح کے مطابق کمی کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کی استدعا فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

منیر احمد نامی ایک شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، حکومتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے 55 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے عوام کو ریلیف کے بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد 55 فیصد سیلز ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح کے مطابق کمی کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں