راولپنڈی میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج
مقدمے میں پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے
SARGODHA:
پولیس نے پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں درج کئے گئے مقدمے میں پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماؤں رمضان لغاری،سلیم بھٹی،سہیل مختار،طارق ڈار کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں چاروں افراد پر پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔