اسلام آباد میں میئراورڈپٹی میئرکےانتخابات ہائی کورٹ میں چیلنج

لوکل گورنمنٹ آرڈنینس میں ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک February 09, 2016
میئروڈپٹی میئر کے الگ الگ انتخاب کا پرانا طریقہ کاربحال کیا جائے، درخواست گزارفوٹو: فائل

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میئراور ڈپٹی میئرکےانتخابات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیے.

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی میئر کے لئے تحریک انصاف کے امیدوارعلی نوازکی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارت قانون ،پارلیمانی امور، کابینہ ڈویژن کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈنینس میں ترمیم کرکے میئرکےساتھ ڈپٹی میئر کے مشترکہ انتخاب کے لئے قانون میں ترمیم کی گئی جو کہ بدنیتی پرمبنی ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الگ الگ انتخاب کا پرانا طریقہ کاربحال کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں