دہشت گردی کے خاتمے تک پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی مولا بخش چانڈیو
کراچی میں امن و امان کافی عرصےکے بعد بحال ہواہے، مشیر اطلاعات سندھ
مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی، کراچی میں امن و امان کافی عرصےکے بعد بحال ہواہے، کئی سماج دشمن عناصر،دہشت گرد مارے گئے، پکڑے گئے یا پھرفرارہوگئے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بلدیاتی نمائندوں کواختیارات سے متعلق مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کےاختیارات سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اس لئے وہ اس پر رائے نہیں دے سکتے تاہم سندھ حکومت نے قانون اورآئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیےہیں، ضرورت پڑنےپرمزید اختیارات دیےجاسکتے ہیں۔