عمران خان ممنوعہ دوائیاں استعمال کرتے ہیں رانا ثنااللہ

عمران خان کبھی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک نہیں کرسکے تو شادی میں کیسے کرسکتے ہیں، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک February 09, 2016
اورنج لائن منصوبے پر عمران خان جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، وزیر قانون پنجاب:فوٹو:فائل

WASHINGTON: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لڑکھڑانے کی وجوہات ریحام بتاچکی ہیں اور وہ جعلی نہیں ممنوعہ دوائیاں کھاتے ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کافیصلہ 1991 سے اب تک کئی بارہوچکا ہے، یہ منصوبے 1991 کی لاگت سے بھی کم لاگت سے لگائے جا رہے ہیں، اورنج لائن منصوبے پرعمران خان جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، انہیں اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیئے۔ عمران خان کے لڑکھڑانے کی وجوہات ریحام خان میڈیا پربتا چکی ہیں، وہ جعلی نہیں ممنوعہ دوائیاں کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک نہیں کرسکے تو شادی میں کیسے کرسکتے ہیں۔

پٹھان کوٹ ایئربیس حملے سے متعلق صوبائی وزیرنے کہا کہ بھارتی ایئر بیس پر حملے کے حوالے سے تحقیقتی ٹیم تفتیش کررہی ہے، اس کی جانب سے پنجاب حکومت کو کوئی رپورٹ نہیں ملی، اگرجے آئی ٹی نے مولانا مسعود اظہر کو بے گناہ قرار دے دیا تو انہیں حراست میں رکھنا غیر قانونی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔