جرمنی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں 8 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

11 زخمیوں کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینیں غلطی سے ایک ہی ٹریک پر آگئی تھیں،فوٹو:ڈی پی اے

جرمنی میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ریاست باویریا میں مخالف سمت سے دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے ایک ٹرین پٹریوں سے اتر گئی اور متعدد ڈبے الٹ گئے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور پھنسے ہوئے زخمیوں کو ٹرین سے نکالنے کا کام شروع کردیا۔


جرمن پولیس حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 100 سے زئد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتالون میں منتقل کردیا ہے جہاں 11 زخمیوں کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینیں غلطی سے ایک ہی ٹریک پر آگئی تھیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔

Load Next Story