حکومتوں کا کام کاروبار چلانا نہیں بلکہ مثالی کاروباری ماحول کو یقینی بنانا ہوتا ہے وزیراعظم

نجی شعبہ کو مناسب طور پر سہولت دی جائے تو کاروبار کے فوائد پورے ملک تک پہنچتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان مختلف حکومتیں کاروبار کرنا شروع کردیتی ہیں تو سبسڈیز کی شکل میں بھاری نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں، وزیر اعظم ،فوٹو:پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد نجی شعبے کیلئے مثالی کاروباری ماحول کو یقینی بنانا ہے کیونکہ حکومتوں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ جب نجی شعبہ کو مناسب طور پر سہولت دی جائے تو کاروبار کے فوائد پورے ملک تک پہنچتے ہیں، جب حکومتیں کاروبار کرنا شروع کردیتی ہیں تو سبسڈیز کی شکل میں بھاری نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں۔ حکومت بجلی، ریل اور شاہرات کے بڑے بڑے منصوبوں ،بنیادی ڈھانچے کی ترقی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت معیشت کے ہر شعبے میں بہتری لانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔


وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو بتایا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تربیلا فور توسیع منصوبہ کے لئے عالمی بینک کی معاونت سے حکومت کو توانائی کی صورتحال بہتر بنانے اور مہنگے ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر جم یونگ کم نے حکومت کے سخت اقتصادی فیصلوں کے لئے بھر پور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم ہوگئی ہے جو حکومت کی اقتصادی ٹیم کی سرگرم کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اب زیادہ اقتصادی نمو اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ دنیا کی دو سب سے بڑی صارف منڈیوں کے درمیان ملک کا اہم سٹریٹجک محل وقوع مزید اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کو منفرد مواقع پیش کرتا ہے۔
Load Next Story