لازمی سروس ایکٹ خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت کے 16 ہڑتالی ملازمین فارغ
لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، خیبر پختونخوا حکومت
خیبرپختونخوا حکومت نے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ صحت کے 16 ہڑتالی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں سرکاری اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ ہونے کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ صحت کے 16 ہڑتالی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا جن میں ڈاکٹرز اور نرسیں شامل ہیں۔
صوبائی حکومت نے دیگر ملازمین کو بھی نوکری پر حاضر ہونے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا كے اسپتالوں میں ہڑتال اور احتجاج کے سلسلے کو روكنے كے لیے لازمی سروسز ایكٹ کے نفاذ کے ساتھ ہڑتال كرنے والوں كے خلاف كارروائی كا حكم نامہ بھی جاری کیا گیا تھا۔