پورے کیریئر میں اسٹیو وا جیسا خود غرض کھلاڑی نہیں دیکھا شین وارن

اسٹیووا نے 1999 میں نائب کپتان ہونے کے باوجو مجھے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا تھا، شین وارن


ویب ڈیسک February 09, 2016
مجھے اسٹیو وا بالکل پسند نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں، شین وارن فوٹو:فائل

لیجنڈ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے اس میں اسٹیو وا سے زیادہ خودغرض کھلاڑی نہیں دیکھا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے شین وارن کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹیو وا بالکل پسند نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں، سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اب تک جتنے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے ہیں انہوں نے اسٹیو وا کو سب سے زیادہ خود غرض پایا ہے۔

شین وارن کا کہنا تھا کہ اسٹیو وا کی قیادت میں 1999 میں دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہے تھے اور وہ کینگروز کے نائب کپتان تھے۔ سیریز کے چوتھے میچ میں انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کی لاجواب بیٹنگ کی بدولت ہم وہ ٹیسٹ ہار گئے، جس کے باعث کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں ایک کے مقابلے میں 2 سے شکست کا سامنا تھا۔

اس سیریز کو بچانے کے لئے ہمارے پاس ایک ہی موقع تھا، پانچویں ٹیسٹ کے لئے کپتان اسٹیو وا، نائب کپتان جو کہ وہ خود تھے اور کوچ جیف مارش کو حتمی ٹیم کا فیصلہ کرنا تھا، اس موقع پر اسٹیو وا نے انہیں کہا کہ وہ اگلے میچ میں ٹیم میں شامل نہیں، ان پر یہ بات بہت گراں گزری کہ نائب کپتان کو بھلا کیسے ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

شین وارن نے کہا کہ انہوں نے جب ڈراپ کئے جانے کی وجہ پوچھی تو اسٹیو وا نے کہا کہ وہ کپتان ہیں اور کپتان کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، اسی حیثیت سے انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 1999 میں انٹیگا کے کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں اسٹیو وا نے شین وارن کو ڈراپ کرکے کولن ملر کو شامل کیا تھا جس کی بہترین کارکردگی کی بدولت کینگروز نے کالی آندھی کو 176 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |