کراچی سمیت کئی شہروں میں سی این جی اسٹیشنزبند
انتہائی خسارے کی وجہ سےمحدود گیس فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ سی این جی مالکان
ملک کے بیشتر شہروں میں سی این جی مالکان نے آج بھی گیس اسٹیشنزبند رکھے ہوئے ہیں۔
کراچی میں سی این جی کی 24 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اتوار کی صبح نو بجےختم ہوگئی تھی لیکن اس کے باوجود مالکان نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےباعث سی این جی اسٹیشنزبند کر رکھے ہیں، اوگرا کی جانب سےمقررکئےگئے نئے نرخوں پر سی این جی کی فروخت کیلئے واضح احکامات دیئے جانے کے باوجود شہر کےبیشتر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاروں کی وجہ سے شہر بھر کی اہم ترین شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور یوں دفاتر اور کاروباری مراکز جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا شکارہیں۔
فیصل آباد میں اوگرا کی لائسنس کینسل کرنے کی دھمکی کےبعد کئی اسٹیشنزکھلےتوہیں لیکن یہاں بھی سی این جی محدود پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے۔
اس موقع پر سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ انتہائی خسارے کی وجہ سےمحدود گیس فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
پشاور میں بھی اکثراسٹیشنز بند ہیں تاہم ہزارہ ڈویژن میں دو روز کےبعد آج گیس اسٹیشنزکھل گئے ہیں جبکہ ضلع سرگودھا میں بھی سی این جی کی جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے سی این جی اسٹیشنز مالکان گیس کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ قبول کرنےکوتیارنہیں ہیں اس لئے بیشترسی این جی اسٹیشنز کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔