ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا پرویز رشید

آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج حاصل ہوئے اور اس کے نتیجے میں دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک February 09, 2016
آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج حاصل ہوئے اور اس کے نتیجے میں دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں، وزیر اطلاعات، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگ رہے ہیں تاہم آخری دہشت گرد کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا۔

کوہاٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں اور اب آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے تاہم آخری دہشت گرد کی موجودگی تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

پرویز رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے خیبر پختون خوا میں ایک ارب درخت لگائے ہیں اور سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے لیکن مجھے کوہاٹ میں عمران خان کے لگائے گئے پودوں میں سے ایک پودا بھی نظر نہیں آرہا جب کہ سڑکوں کے جال کے بجائے کالے پہاڑ نظر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |