منشيات كے عادی افراد کیلئے فاؤنٹين اسپتال سنگ ميل ہو گاجسٹسرناصرہ

ڈاكٹر علامہ اقبال نے جس شاہين كا خواب ديكھا تھا فاوئنٹن ہاوس اس خواب كی عملی تعبيرثابت ہو گا،جسٹس ر ناصرہ جاويد اقبال

ذہنی امراض اور منشيات كے عادی افراد كے علاج معالجہ اور بحالی کی طرف فائونٹين اسپتال سنگ ميل ثا بت ہو گا, جسٹس ر ناصرہ جاويد اقبال فوٹو:رائٹرز، فائل

ISLAMABAD:
جسٹس (ر )ناصرہ جاويد اقبال نے کہا ہے کہ دكھی انسانيت كی خدمت عين عبادت ہے، ذہنی امراض اور منشيات كے عادی افراد كے علاج معالجہ اور بحالی کے لئے فائونٹين اسپتال سنگ ميل ثا بت ہو گا۔

لاہور مينٹل ہيلتھ ايسوی ايشن کے صدرجسٹس ر ناصرہ جاويد اقبال نے فيصل آباد روڈ پر 54 كنال اراضی پر مشتمل ذہنی معذور افراد كی بحالی كے لئے فاوئنٹین ہاوس كی تقريب گراونڈ بريكنگ سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ دكھی انسانيت كی خدمت عين عبادت ہے ڈاكٹر علامہ اقبال نے جس شاہين كا خواب ديكھا تھا فاوئنٹین ہاؤس اس خواب كی عملی تعبيرثابت ہو گا ۔ جسٹس ر ناصرہ جاويد اقبال نے كہا كہ ذہنی امراض اور منشيات كے عادی افراد كے علاج معالجہ اور بحالی کی طرف فاؤنٹين اسپتال سنگ ميل ثا بت ہو گا۔


وفاقی سيكریٹری و چيئر مين اين ايچ اے جاويد اقبال اعوان نے كہا كہ فاؤنٹين ہاؤس سرگودھا كی عوام كيلئے ایک تحفہ ہے انہوں نے توقع كا اظہار كيا كہ سرگودھا كے مخير حضرات اس کی كاميابی كيلئے بڑھ چڑھ كر حصہ ليں گے۔

اس موقع پر سرگودھا ميں فاؤنٹين ہاؤس كے كوارڈينٹر عرفان بٹ کا کہنا تھا كہ اس اسپتال كی تعمير پر لاگت كا تخمينہ 6 كروڑ روپے لگايا گيا ہے جس ميں مريضوں كی ذہنی وروحانی تھراپی ، ايگروتھراپی تكينکی ، ميوزک سائيكو ڈرامہ ، پيشہ وارانہ جسمانی وذہنی صحت كيلئے تھراپی ، لائبريری اورجديد ترين كمپيوٹر ليبارئری کی سہوليات فراہم كی جائيں گی، اسپتال 25 مرد اور 25 خواتين مريضوں كيلئے 50 بيڈ ز پر مشتمل ہو گا ۔
Load Next Story