صدر باراک اوباما دوبارہ امریکا کے صدر بن جائیں گے امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکی ویب سا ئٹ ہفنگنٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ اوباما 277 الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے.


ویب ڈیسک November 05, 2012
صدرمنتخب ہونے کیلئے امیدوارکو50 ریاستوں میں 270 الیکٹرول ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما دوبارہ امریکا کے صدر بن جائیں گے، آخری انتخابی جائزے پیو پولز کے مطابق اوبامہ کو رومنی پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے


امریکی ویب سا ئٹ ہفنگنٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ اوباما 277 الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے جب کہ مٹ رومنی 191 الیکٹرول ووٹ حاصل کرپائیں گے، صدرمنتخب ہونے کیلئے امیدوارکو50 ریاستوں میں 270 الیکٹرول ووٹ درکار ہوتے ہیں، انتخابات میں فیصلہ کن کردار ریاست اوہایو، ورجینیا، نیوہیمپشائر،کولوراڈو اورفلوریڈا کا ہوگا۔ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ مختلف انتخابی جائزوں پر مبنی ہے۔


امریکی ٹی وی کے تازہ ترین پول کے مطابق امریکی صدر کو 49 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جب کہ مٹ رومنی کو 48 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |